ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں میچ آفیشلز کا ریفریشر کورس نظر انداز

پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پہلی بار دو فرسٹ کلاس اور انٹر ریجن انڈر19ٹرافی
لاہور( اسپورٹس رپورٹر) کے علاوہ ایک روزہ میچوں پر مشتمل ایونٹس کا ایک ساتھ آغاز کیا جا رہا ہے مگر ان میچوں کو سپر وائز کرنے والے میچ آفیشلز کو ریفریشر کورس میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ اس سال ایم سی سی اور آئی سی سی کی جانب سے بعض نئے قوانین بھی متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ ڈومیسٹک سیزن میں بعض امپائرز اور ریفریز کو پروموٹ بھی کیا گیا ہے مگر آئندہ ہفتے شروع ہو نے والے مصروف ترین ڈومیسٹک سیزن کی تیاری کیلئے نامعلوم وجوہات کی بناء پر امپائرز ریفریز ریفریشر کورس کو نظر انداز کیا گیا ہے جس سے ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کی غیر سنجیدگی کا اظہار ہوتا ہے۔ سابق کرکٹر اور ناقدین پہلے ہی پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے اسے بہتر بنانے پر زور دیتے رہتے ہیں مگر اس طرح کے غیر سنجیدہ روئیے سے ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹینڈرڈ میں مزید تنزلی آنے کا خدشہ ہے۔