دو روزہ فزیکل ایجوکیشن ریفریشر کورس کا آج سے آغاز

دو روزہ فزیکل ایجوکیشن ریفریشر کورس کا آج سے آغاز

100سے زائد اسکول و کالج ٹیچرز کی شرکت متوقع،اولمپیئن فرحت خان افتتاح کرینگے سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ فزیکل ایجوکیشن ریفریشر کورس آج سے کسٹمز اسپورٹس کلب کے تعاون سے کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہوگا۔کورس کا افتتاح اولمپیئن فرحت خا ن کریں گے ۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامل حسن کے مطابق کورس میں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسکول و کالجز کے اسپورٹس ٹیچرز جن کی تعداد100سے زائد ہے شرکت کریں گے ۔کورس کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے ڈائریکٹر کورس گلفراز احمد خان ،کوآرڈی نیٹر محمد ندیم اور ممبران میں فہمیدہ ضمیر،فیصل اسماعیل اور کاشف فاروقی کو شامل کیا گیا ہے ۔کورس جس کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے میں فزیکل ایجوکیشن کے ماہر اساتذہ اور ٹرینر لیکچر دیں گے ۔ پہلے دن اسسٹنٹ پروفیسر سید عاصم حسین اسپورٹس اینڈ سائنس وفاقی اردو یونیورسٹی ،ریحان الدین ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ باوانی کالج ،اولمپیئن سید سمیر حسین ،انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی عدنان اشرف ،محمد عارف ٹرینر ،محمد واصف نثار لیکچرار کراچی یونیورسٹی جبکہ شاہد مسعود پرنسپل گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج ،محمد طالب انٹر نیشنل ایتھلیٹ ،ڈاکٹر باسط انصاری انچارج ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی ،اسسٹنٹ پروفیسر مظاہر ضیا ،لیکچرار محمد آصف دوسرے دن لیکچر دیں گے ۔نصرت حسین سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کاشف فاروقی میڈیا کو آرڈینیٹر ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں