قومی ٹیم کی ہلکی ٹریننگ مگر یونس خان کی نیٹ پر اضافی بیٹنگ
انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ہلکی ٹریننگ پر اکتفا کیا لیکن چھ اننگز میں 122 رنز تک محدود رہنے والے سینئر بیٹسمین یونس خان نے گرانٹ فلاور کی زیر نگرانی اضافی نیٹ سیشن کیا اور مسلسل بیٹنگ کرتے دکھائی دیئے
لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ہلکی ٹریننگ پر اکتفا کیا لیکن چھ اننگز میں 122 رنز تک محدود رہنے والے سینئر بیٹسمین یونس خان نے گرانٹ فلاور کی زیر نگرانی اضافی نیٹ سیشن کیا اور مسلسل بیٹنگ کرتے دکھائی دیئے ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو یقین ہے کہ وہ اوول میں اپنا حصہ ڈالنے میں کامیاب رہیں گے ۔ وہ کھل کر بات کرنے کے عادی ہیں اور انہوں نے کچھ تیکنیکی چیزوں کی نشاندہی بھی کی ہے لہٰذا وہ اپنی مشق کر رہے ہیں اور ان میں کچھ کر دکھانے کی بھوک بھی نظر آرہی ہے ۔ مکی آرتھر کے مطابق وہ ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑی یونس خان کی اس کوشش کو دیکھ کر بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں جو ناکامی سے باہر نکلنے کیلئے وہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ فیلڈ میں یا باہر بہت زیادہ پروفیشنل ہیں۔