مختار احمد خان انٹر کلب والی بال ٹائٹل کراچی کے نام

مختار احمد خان انٹر کلب والی بال ٹائٹل کراچی کے نام

سکھر کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی، میرپور خاص کی تیسری اور حیدر آباد کی چوتھی پوزیشن

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مختار احمد خان میموریل انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل کراچی نے جیت لیا، فاتح ٹیم نے آخری لیگ میچ میں سکھر کو 3-0سے ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔ سکھر کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ میرپور خاص نے تیسری اور حیدر آباد نے چوتھی پوزیشن پر اکتفا کیا ۔پانچویں پوزیشن پر موجود لاڑکانہ نے مایوس کن کارکردگی دکھائی۔ قبل ازیں کھیلے گئے میچز میں سکھر نے میر پور خاص، کراچی نے لاڑکانہ، میرپور خاص نے حیدر آباد اور حیدر آباد نے لاڑکانہ کو3-0سے زیر کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو تھے جنہیں سندھ والی بال ایسو سی ایشن کے صدر انجینئر شاہ نعیم ظفر اور آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد مسعود ، پر ویز احمد اور خرم رفیع صدیقی نے خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انجینئر سید محفوظ الحق، آصف عظیم، نور حسن بلوچ، سہیل عثمانی ، ثناء علی ، نبیل، اصغر بلوچ، کاشف فاروقی بھی موجود تھے ۔ آخر میں مہمان خصوصی دودا خا ن بھٹو ، احمد علی راجپوت، شاہ نعیم ظفر نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیز، انعامات و اسناد تقسیم کیں جبکہ دودا خان بھٹو نے فاتح ٹیم کو15ہزار روپے جبکہ سیکنڈ پوزیشن ہولڈر ٹیم کو 10ہزار روپے کیش انعام دیا۔ قبل ازیں کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں مہمان خصوصی سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ رازق حسین ربانی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی میچ میں کراچی نے میر پور خاص کو3-0سے ہرا یا ۔ دیگر میچز میں کراچی نے حیدر آباد، سکھر نے لاڑکانہ ، میر پور خاص نے حیدر آباد، میر پور خاص نے لاڑکانہ کو 3-0سے کے یکساں اسکور سے زیر کیا۔ اس موقع پرسندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، فرقان حسین و دیگر موجود تھے ۔ میڈیا کو آرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق چیمپئن شپ لیگ سسٹم پر کھیلی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں