ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ریفریشر کورس کا اہتمام

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں دو روزہ ریفریشر کورس کا اہتمام کیا گیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ۔ کورس کے ڈائریکٹر انصر محمود جہورا نے کہا کہ کورس کا مقصد ٹیکنیکل آفیشلز کو ہاکی کے نئے قوانین سے آگاہی اور جدید ہاکی سے ہم آہنگ کرنا ہے تاکہ پاکستانی آفیشلزجدید قوانین سے آگاہ ہوں اور انہیں اپنے کام میں کوئی دشواری نہ ہو۔ اس کے علاوہ کورس کے شرکاء کو ڈائریکٹر ایڈمن اولمپئن افتخار سید نے لیکچر دیا۔ کورس کے اختتامی روز پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری اولمپیئن شہباز احمد شرکاء میں اسناد تقسیم کریں گے ۔