دو روزہ ہاکی ریفریشر کورس کا آغاز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی سٹیڈیم میں دو روزہ ریفریشر کورس کا آغاز ہوگیا
کراچی (سپورٹس ڈیسک)،کورس کے ڈائریکٹر انصر محمود نے بتایا کہ کورس کا مقصد ٹیکنیکل آفیشلز کو ہاکی کے نئے قوانین سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے جدید ہاکی سے ہم آہنگ کرنا ہے ، گزشتہ روز30شرکا کو ڈائریکٹر ایڈمن اولمپئن افتخار سید نے لیکچر دیا ،جنرل سیکرٹری شہباز سینئر آج اسناد تقسیم کرینگے ۔