فہیم اشرف کی گاؤں میں ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا دیسی سٹائل شائقین کو بھاگیا،ان کی گاؤں میں ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی
لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا دیسی سٹائل شائقین کو بھاگیا،ان کی گاؤں میں ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے میدان میں کارنامے سرانجام دینے والے فہیم اشرف کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ٹریکٹر چلارہے ہیں ۔بڑے بڑے بلے بازوں کو آؤٹ کرنے اور گیند کے باؤنڈری کے باہر پھینکنے کے ماہر فہیم اشرف کو ٹریکٹر ریورس کرنے میں کچھ مشکل ضرور پیش آئی لیکن بالاآخر اسے قابو میں کرنے میں کامیاب رہے ۔