رمیز راجہ ’’سپر اوور ‘‘میں پاکستانی حکمت عملی پر حیران

رمیز راجہ ’’سپر اوور ‘‘میں  پاکستانی حکمت عملی پر حیران

زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے میں سپراوور کے دوران پاکستانی حکمت عملی پر حیران کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کن مرحلے کیلئے پلیئرز کا انتخاب درست نہیں تھا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) سنچری بنانے والے بابر اعظم کو خود بیٹنگ کیلئے آنا تھا جن کو گیند فٹ بال نظر آرہی تھی لیکن انہوں نے فخرزمان،خوشدل شاہ اور افتخار احمد کو موقع دے کر بہتر فیصلہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلو پورے پاکستانی کرکٹ سسٹم کیلئے صدمے سے کم نہیں کہ نوجوان پلیئرز کا ٹمپرامنٹ لیول ضرورت کے مطابق ہرگز نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں