پاکستانی کرکٹ ٹیم و شائقین کیساتھ ہمدردی ہے :بٹلر

پاکستانی کرکٹ ٹیم و شائقین کیساتھ ہمدردی ہے :بٹلر

اگلے سال دورہ شیڈول کیمطابق ہوگا اور میں بھی پاکستان جا کر کھیلوں گا

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ اُنہیں پاکستانی شائقین اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہمدردی ہے جو مہمان ٹیم کو اپنے یہاں خوش آمدید کہنے کیلئے تیار تھے مگر دورہ منسوخ ہوگیا۔ایک بیان میں جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد اُنہیں پاکستانی شائقین اور کھلاڑیوں کے جذبات کا احساس ہے ، وہ اُن سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں۔جوز بٹلر نے کہا کہ یہ درست وقت نہیں تھا اس لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے کرکٹرز سے پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے بات کی تھی، ان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ یہاں کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔جوز بٹلر نے اُمید ظاہر کی کہ اگلے سال انگلینڈ کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا اور وہ بھی پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں