قومی ٹی ٹوئنٹی کپ:شاہین آفریدی اور اعظم خان پر جرمانے عائد

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ:شاہین آفریدی اور اعظم خان پر جرمانے عائد

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی پر میچ فیس کا چالیس فیصد اور سدرن پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان پر میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)دونوں نے امپائرز کے فیصلوں پر اعتراض کر کے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کی تھی۔دوسری جانب سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا پر بھی آرٹیکل 2.22 کے تحت بالترتیب چالیس ہزار اور پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔سینٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کیخلاف میچ میں مقررہ وقت میں تین اوورز کم کرائے جبکہ خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کیخلاف میچ کے دوران مقررہ وقت میں دو اوورز کم پھینکے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں