میڈیا ہاؤسز کے درمیان اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد سجاس کا کارنامہ ہے ، ندیم عمر

میڈیا ہاؤسز کے درمیان اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد سجاس کا کارنامہ ہے ، ندیم عمر

ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کے کرکٹ ایونٹ فائنل کے مہمان خصوصی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر اور عمر ایسوسی ایٹ کے....

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو ندیم عمر کا کہنا ہے کہ میڈیا ہاؤسز کے درمیان اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد سجاس کا کارنامہ ہے جس کی بدولت کھیلوں کے صحافیوں کو متحد رکھا جا رہا ہے ۔اس سے قبل دفاعی چیمپئن اے آر وائی نیوز نے سات وکٹوں پر 193 رنز بنائے اور جیو نیوز تیز کو 164 پر محدود کر کے 29 رنز سے مات دے کر دوسری مرتبہ ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔فاتح ٹیم کے کپتان بابر خان نے مہمان خاص ندیم عمر سے فاتح ٹرافی کے علاوہ فائنل کے بہترین کھلاڑی اور ایونٹ کے بہترین بیٹر کا ایوارڈ بھی وصول کیا۔اے آر وائی نیوز کے اسامہ خالد ٹورنامنٹ کے بہترین بالر،قلب محمد بہترین وکٹ کیپر اور شہروز علوی بہترین آل راؤنڈر قرار پائے جبکہ امپائرز،اسکورر اور دیگر خدمات کی ادائیگی پر بھی شیلڈز دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں