پی ایس ایل 7کا پلان کے مطابق انعقاد کڑا چیلنج

پی ایس ایل 7کا پلان کے مطابق انعقاد کڑا چیلنج

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن سات کا پلان کے مطابق انعقاد کڑا چیلنج بن گیا ہے۔

کیونکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعداین سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا خدشہ اور شائقین کی تعداد محدود کئے جانے کا بھی امکان موجود ہے ،ایونٹ کو ایک ہی شہر میں کرانے پر بھی سوچ و بچارہو رہی ہے ،ایسا ہوا تو پھر پورا ٹورنامنٹ لاہور منتقل کردیا جائے گا۔

جلد ہی حتمی فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق این سی او سی کی 17جنوری کو صوبائی وزارت صحت اور تعلیم سے میٹنگ کے بعد صورتحال کافی حد تک واضح ہو جائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں