آئی سی سی ایوارڈزقومی کرکٹرزکی جھولیوں میں گرنے لگے

آئی سی سی ایوارڈزقومی کرکٹرزکی جھولیوں میں گرنے لگے

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایوارڈز کا میلہ پاکستانی کرکٹرز نے لوٹ لیا، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کا سرگار فیلڈ سوبرز ایوارڈ اپنے نام کر لیا

جبکہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم اورانگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔شاہین پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سرگار فیلڈ سوبرز جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔

شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملا، انہوں نے 2021کے دوران 36میچوں میں 22.20کی اوسط سے 78وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب سال بھر میں متعدد اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ 6ایک روزہ میچز میں بابر نے 67.50کی اوسط سے 405رنز بنائے ۔ بابر اعظم نے مداحوں، آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں