انڈر19ورلڈ کپ:انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈر19ورلڈ کپ:انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کنگسٹن(اسپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز اور زمبابوے نے پلیٹ کوارٹر فائنل مقابلوں میں کامیابی ممکن بنا لی۔

نارتھ ساؤنڈ میں پہلے سپرلیگ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے مرد میدان جیکب بیتھیل کے 88 اور ولیم لکسٹن کے ناقابل شکست 47 رنز کے سہارے چار وکٹوں پر 212 رنز بنا کر لیگ اسپنر ریحان احمد کی چار وکٹوں کی بدولت 209 رنز بنانے والی پروٹیز ٹیم کو ٹھکانے لگا دیا اور ڈیوالڈ بریوس کے 97 رنز بھی کسی کام نہ آسکے ۔پورٹ آف اسپین میں تیسرے پلیٹ کوارٹر فائنل میں زمبابوے نے 248 رنز بنائے جس میں میتھیو ویلچ 78 اور مرد میدان برائن بینیٹ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

جیک جاروس ہی تین وکٹیں لے سکے ۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کونر مچل اور ڈیوڈ بینٹ کی تین،تین وکٹوں کے سامنے 140اسکور بنا سکی اور 108 رنز سے مات کھا گئی۔ڈیگو مارٹن میں میزبان ویسٹ انڈیز نے میتھیو ناندو کے 128رنز اور دو وکٹوں کی بدولت پاپوانیوگنی کو 169 رنز سے ہرادیا۔ویسٹ انڈیز کے سات وکٹوں پر 317 رنز کے جواب میں پاپوا نیوگنی 148رنز بنا سکی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں