بیٹنگ آرڈر میں رد و بدل سے پرفارمنس پر اثر پڑا:عمر امین
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)باغ سٹالینز کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر عمر امین نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ مواقع نہ ملنے اور بیٹنگ آرڈر میں رد و بدل سے پرفارمنس پر اثر پڑا۔
میڈیا سے گفتگو میں عمر امین نے کہا کہ میں اسلام آباد میں ساری ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران بطور اوپننگ بیٹسمین یا تیسرے نمبر پر کھیلا۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے 14 ٹی ٹونٹی کھیلے جن میں سے 6 میچز میں تو میری باری ہی نہیں آئی۔عمر امین نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں جب کھیلا تو ساتویں نمبر پر بھی بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا۔انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ والے بیٹنگ آرڈر پر نہ کھیلنے سے انٹرنیشنل کرکٹ کی پرفارمنس پر اثر پڑا۔