پہلا ٹی ٹوئنٹی:پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست

پہلا ٹی ٹوئنٹی:پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست

سڈنی (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک،صفر کی برتری حاصل کرلی۔

نارتھ سڈنی اوول گراؤنڈ پر ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم محض 118 رنز بنا سکی جس میں عمیمہ سہیل 30 اور عائشہ نسیم 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔آسٹریلیا کیلئے میگن اسکٹ نے پانچ جبکہ الیزے پیری اور الانا کنگ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلین ٹیم نے جواب میں ہدف 14 ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔الیزے پیری 57 اور ایشلے گارڈنر 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں