قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا میدان سنبھال لیا

قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا میدان سنبھال لیا

کیپ ٹاؤن(اسپورٹس ڈیسک)قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا میدان سنبھال لیا جبکہ کپتان بسمہ معروف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بسمہ معروف سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک تمام دس ٹیموں کی کپتانوں نے ہفتے کو میگا ایونٹ کیلئے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی جبکہ اس حوالے سے کیپ ٹاؤن کے مقام واٹر فرنٹ پر خصوصی فوٹو سیشن بھی کرایا گیا۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اپنی تیاریوں کا بھی آغاز کردیا جنہوں نے دوپہر کے وقت کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز گراؤنڈ پر بیٹنگ،بالنگ اور فیلڈنگ کے سیشنز میں حصہ لیا اور کوچز کی زیرنگرانی تمام پلیئرز محنت کرتی دکھادیں۔پی سی بی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قومی کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی جانب سے شریک ٹیموں کے اعزاز میں دیئے جانے والی عشائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔پاکستانی ٹیم آج بھی صبح کے اوقات میں میٹیز،اوول پر ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں