نیا ناظم آباد کرکٹ :رحمن کیئر الیون 41 رنز پر ڈھیر

 نیا ناظم آباد کرکٹ :رحمن کیئر الیون 41 رنز پر ڈھیر

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) رئیل ٹائم سی سی نے رحمن ہیلتھ کیئر کلب کو آٹھ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کرکے نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نیا ناظم آباد جمخانہ میں کھیلے جانے والے میچ میں رحمن ہیلتھ کیئر کی ٹیم صرف 41 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کوئی بھی بیٹسمین دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا اور سب سے زیادہ اسکور ایکسٹراز کا اٹھارہ رنز رہا۔ سعد اللہ نے پانچ اور ہارون واحد نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں رئیل ٹائم سی سی نے ہدف چھ اوور زمیں دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ وسیم اختر نے 23 رنز بنائے ۔ مہمان خصوصی محسن علی ناتھانی نے سعد اللہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ دوسرے مقابلے میں مومن سیڈز الیون نے ہومینیٹی ڈور فاؤنڈیشن کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ ہومینیٹی ڈور فاؤنڈیشن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز بنائے ۔ دلاور احمد 44 اور فضل سبحان نے 34رنز کئے ۔ عامر بابر اور جواد بھٹی نے تین ،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں مومن سیڈز نے ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ اوپنر محمد تہامی نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ عاشر احمد نے 29 رنز بنائے ۔ افنان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان خصوصی حسن جہانگیر نے محمد تہامی کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں