ورلڈ جونیئر ٹینس :پاکستان نے ایران اور انڈونیشیا کو شکست دے دی

 ورلڈ جونیئر ٹینس :پاکستان نے ایران اور انڈونیشیا کو شکست دے دی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس جونیئر ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایران اور انڈونیشیا کو شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر کچنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے ایران کودو، ایک سے قابو کیا۔ بوائز سنگل میں ابوبکر طلحہ نے صادق زیدی کیاراش کو پانچ ،ایک اور سات ،چھ سے زیر کیا۔ حمزہ رمان کو عطران سام کیخلاف چھ، سا ت اور چھ، تین سے شکست ہوئی۔ بوائز ڈبلز ایونٹ میں عامر مزاری اور حمزہ رمان نے عطاران سام اور مدنیان سروش کو پانچ ،تین اور سات، چھ سے ٹھکانے لگادیا۔دوسرے میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کودو ، ایک سے شکست دے دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں