تیسری رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا 3 سے 11جون تک انعقاد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تیسری رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 3 سے 11 جون تک یونین کلب میں ہوگی ۔۔۔
جس میں مینز سنگل اور ڈبل، لیڈیز سنگل، جونیئر انڈر 17 سنگل، انڈر 15، انڈر 13، انڈر 11، انڈر 9، انڈر 7، گرلز انڈر 15 اور وہیل چیئر مینز سنگلز ایونٹس شامل ہیں۔