سابق ٹیسٹ امپائر پروفیسر اکرام ربانی انتقال کر گئے

سابق ٹیسٹ امپائر پروفیسر  اکرام ربانی انتقال کر گئے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی ٹیسٹ امپائر پروفیسر اکرام ربانی انتقال کر گئے جنہوں نے 1991ء میں سری لنکا کیخلاف سیالکوٹ ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے تھے

 مگر انہیں اس کے بعد ٹیسٹ لیول پر کوئی موقع نہیں مل سکا ۔گورنمنٹ کالج ،لاہور میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات نبھانے والے اکرام ربانی نے 1984ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف فیصل آباد میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا اور 1995ء میں سری لنکا کیخلاف گوجرانوالہ میں اختتامی میچ سمیت چھ میچوں میں فرائض انجام دیئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں