پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ :ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کل فائنل میں مقابل

پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ :ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کل فائنل میں مقابل

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کل ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کی ٹیمیں مقابل آئیں گی جنہوں نے حریفوں کیخلاف عمدہ کارکردگی کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی ہے ۔

گزشتہ روز ایونٹ کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس کو سات رنز کی شکست سے دوچار ہونا پڑا جب 161 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وہ 153  رنز تک محدود رہی۔اگرچہ عالیہ ریاض ننے چار چوکوں اور تین چھکوں سمیت 61 اور کپتان سدرہ امین نے سات چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے مگر 79 رنز کے فرق سے آخری آٹھ وکٹیں گنوانا بھاری پڑ گیا۔ صائمہ ملک اور نورین یعقوب نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل چیلنجرز نے جویریہ خان کے 83 رنز سمیت سات وکٹوں پر 160 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا جس میں فریحہ محمود نے بھی 29رنز اسکور کئے۔ ڈائنامائٹس کی نشرح سندھو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں