غیر ملکی ٹورز:قومی فٹ بال ٹیم کو این او سی نہ مل سکا

غیر ملکی ٹورز:قومی فٹ بال  ٹیم کو این او سی نہ مل سکا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) رواں ماہ ماریشس میں ہونے والے چار ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ اور بھارت میں ہونے والے ساف کپ میں شرکت کیلئے قومی فٹ بال ٹیم حکومتی اجازت کی منتظر ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے مئی کے تیسرے ہفتے میں تمام دستاویزات پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھجوا دی تھیں تاہم گرین شرٹس کو این او سی نہیں مل سکا ہے ۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی این او سی نہ ملنے کی وجہ سے غیر یقینی صورت حال کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کو آٹھ جون کو ماریشس روانہ ہونا ہے جہاں سے کھلاڑی براہِ راست بھارت جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں