مکی آرتھر پاکستانی کھلاڑیوں پر کام کے بوجھ کا دفاع کرنے لگے

مکی آرتھر پاکستانی کھلاڑیوں پر کام کے بوجھ کا دفاع کرنے لگے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مکی آرتھر پاکستانی کھلاڑیوں پر کام کے بوجھ کا دفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہین آفریدی کا دس روز میں 28 اوورز کرانے کا ورک لوڈ سنبھالا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کھیل کے مداح پاکستانی کھلاڑیوں پر کام کے اضافی بوجھ کی جانب توجہ دلا رہے ہیں اور ایک ٹوئٹ میں کسی صارف کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو ورلڈ کپ کے سال میں کھلاڑیوں پر کام کا بوجھ کم کرنا چاہئے جو جل کر بھسم ہو سکتے ہیں کیونکہ وٹالٹی بلاسٹ کے بعد شاہین آفریدی کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز اور اس کے دو ہفتے بعد دی ہنڈریڈ کیلئے انگلینڈ پہنچنا ہے ۔ان خدشات کے جواب میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے پیسر نے دس روز میں ناٹنگھم شائر کیلئے سات میچز کے دوران دس وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کو ایسا نہیں لگتا کہ دس روز میں 28 اوورز کرانے کا ورک لوڈ شاہین آفریدی سے سنبھالا نہیں جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کیلئے انہیں کام کا بوجھ بڑھانا ہوگا کیونکہ ٹیم انتظامیہ ان کی پوری طرح نگرانی کر رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں