تربیتی کیمپ:شدید گرم موسم نے قومی کرکٹرز کو پہلے ہی روز جھلسا کر رکھ دیا

تربیتی کیمپ:شدید گرم موسم نے قومی کرکٹرز کو پہلے ہی روز جھلسا کر رکھ دیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) لاہور کے شدید گرم موسم نے قومی کرکٹرز کو پہلے ہی روز جھلسا کر رکھ دیا جنہوں نے کیمپ کا وقت تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے ۔آئندہ دنوں درپیش انٹرنیشنل چیلنجز کیلئے تیاریوں کی غرض سے شروع ہونے والے۔۔

 تربیتی کیمپ کا پہلا سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ دوسرا ڈھائی بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک جاری رہا مگر لاہور کی جھلسا دینے والی گرمی میں کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہونے لگی جن کی جانب سے کیمپ کے اوقات میں تبدیلی کیلئے درخواست پرٹیم انتظامیہ نے مشاورت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں