انڈین شائقین غلط ایڈم زمپا کوگالیاں دینے لگے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد انڈیا میں سوگ کا سا سماں ہے ۔انڈین فینز سلوواکیا سے تعلق رکھنے والے ایڈم زمپا نامی شخص کو آسٹریلوی لیگ اسپنر سمجھ کر ٹرول کر رہے ہیں اور گالم گلوچ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
یہ غلط ایڈم زمپا سلوواکیا کے سکی ریسر ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی دور دور تک تعلق نہیں ہے ۔