جب تک چلنے کے قابل ہوں آئی پی ایل کھیلوں گا،میکسویل

جب تک چلنے کے قابل ہوں آئی پی ایل کھیلوں گا،میکسویل

میلبورن (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ وہ جب تک چلنے کے قابل رہیں گے۔۔

تب تک انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلتے رہیں گے ۔ میلبورن ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلین میکسویل نے کہا کہ شاید آئی پی ایل وہ آخری ٹورنامنٹ ہو گا جو میں اپنی زندگی میں کھیلوں گا ۔35 سالہ گلین میکسویل نے کہا کہ میرے پورے کیریئر میں آئی پی ایل میرے لیے کافی اچھا رہا ہے ، جن لوگوں سے میں ملا ہوں، جن کوچز کے ساتھ میں کھیل چکا ہوں وہ سب شاندار تھے ، وہ بین الاقوامی کھلاڑی جو میرے ساتھ ٹیم میں ہوتے ہیں ان کے ساتھ کافی اچھا تجربہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ میرے پورے کیریئر کے لیے بہت فائدہ مند رہا۔آسٹریلوی آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ دو ماہ تک آپ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھیلتے ہیں، دوسرے میچز دیکھتے ہوئے ان سے گفتگو کرنا ، میرے لئے یہ سیکھنے کا سب سے بڑا تجربہ رہا ہے جس کی ہر کھلاڑی کو ضرورت ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں