پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنا پاکستانی ہاکی کیلئے اہم :ڈچ کوچ

پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنا پاکستانی ہاکی کیلئے اہم :ڈچ کوچ

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے پرو لیگ کوالیفائی کرنے کو ہدف بناتے ہوء کہا ہے کہ پاکستان آسانی سے اولمپک گیمز کوالیفائی کر سکتا تھا ، بھارت کی طرح پاکستان میں ہاکی منظم نہیں چل رہی۔

نصیربندہ ہاکی میں جاری قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈچ کوچ نے کہا کہ نیشنز چیلنج کپ میں جیت ہمارا ٹارگٹ ہے ، پرو لیگ کیلئے کوالیفائی کرنا پاکستان کی ہاکی کیلئے بہت اہم ہے جس کیلئے تیاری کر رہے ہیں، انڈیا نے ہار کے بعد اپنا ہاکی کا سٹرکچر ٹھیک کیا، پاکستان ہاکی ٹیم میں مستقبل کے بہت بڑے نام کھیل رہے ہیں ، کھلاڑیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، پاکستان کے پلیئرز باصلاحیت ہے جنہیں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ہاکی کی ضرورت ہے ، اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے حوالے سے رولنٹ اولٹمنز نے کہا کہ وہ بڑا ٹورنامنٹ نہیں وہاں پریکٹس کا موقع ملے گا ،مستقبل کے بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہوگا ، کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت اور فٹنس کو بہتر بنانا ہوگا۔ ہاکی میں بہتری کیلئے ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا۔ پاکستان میں اگر ہاکی ٹیم کی پرفارمنس بہتر نہیں ہوتی تو کوچ بدل دیتے ہیں، کوچز کو ٹیم بنانے کیلئے وقت چاہیے ہوتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں