رضوان اور عرفان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ

 رضوان اور عرفان کو نیوزی لینڈ کیخلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان اور محمد عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹونٹی میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی سی بی میڈیکل پینل کو محمد رضوان اور محمد عرفان خان کی ریڈیولوجی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔رپورٹس کا جائزہ لینے اور پاکستان ٹیم انتظامیہ کی مشاورت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔، دونوں کھلاڑی این سی اے میں پی سی بی میڈیکل پینل کے ساتھ اپنی بحالی پر کام کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں