پریذیڈنٹ کپ:غنی گلاس نے ایس این جی پی ایل کو ہرادیا

پریذیڈنٹ کپ:غنی گلاس نے ایس این جی پی ایل کو ہرادیا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر )پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں غنی گلاس نے ایس این جی پی ایل کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم نے 307 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

 حسین طلعت نے 122 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایس این جی پی ایل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنائے ، کامران غلام نے 103 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے ۔ عبداللہ شفیق 81 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔ جواب میں غنی گلاس نے مطلوبہ ہدف حسین طلعت کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 47.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ حسین طلعت نے 94 گیندوں پر 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 122 رنز بنائے ۔ شرجیل خان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔علاوہ ازیں آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ واپڈا اور غنی گلاس ، دوسرا میچ سٹیٹ بینک اور ایچ ای سی جبکہ تیسرا میچ کے آر ایل اور پی ٹی وی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں