عماد وسیم گھٹنے کی انجری کو چھپا رہے ہیں:محمد وسیم کا دعویٰ

عماد وسیم گھٹنے کی انجری کو چھپا رہے ہیں:محمد وسیم کا دعویٰ

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آل راؤ نڈر عماد وسیم پر گھٹنے کی دائمی انجری کو چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ وہ پسلی کی تکلیف میں مبتلا ہونے کا دعویٰ کرکے ٹیم انتظامیہ اور مداحوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں محمد وسیم نے کہا کہ عماد اپنی انجری کی اصل نوعیت کو چھپا رہے ہیں۔ بہت سے انکشافات سامنے آئیں گے ، وہ چھپے نہیں رہیں گے ، اگر آپ پسلی کی انجری کا دعوی ٰکر رہے ہیں اور یہ درحقیقت گھٹنے کی چوٹ ہے ، یہ ایک طویل عرصے سے چلنے والی چوٹ ہے جسے آپ وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے ، باؤ لنگ کے دوران اور فیلڈنگ کے دوران دیکھ سکتے ہیں،محمد وسیم نے ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں کو واپس لانے کے فیصلے کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے خیال میں ٹیم کی کامیابی پر اپنے مالی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ جب آپ چیزوں پر سمجھوتہ کریں گے چاہے وہ فٹنس ہو یا معیار صرف تجربے کی خاطر، وہ لوگ جو اپنے ملک پر کھیل کے مالی پہلو کو ترجیح دیتے ہیں، آپ انہیں واپس لاتے رہتے ہیں۔ٹیم کا ماحول کیسا ہوگا؟۔ موجودہ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے محمد وسیم نے دو سال پہلے کے مقابلے اتحاد اور کارکردگی میں کمی کو نوٹ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں