ٹی 20پلیئرز رینکنگ میں بابر کی ترقی، رضوان کی تنزلی

 ٹی 20پلیئرز رینکنگ میں بابر کی ترقی، رضوان کی تنزلی

دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے نئی ٹی ٹو نٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی،جس میں بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کماریادیو پہلے نمبرپر ہیں۔۔

انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پرچلے گئے جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے ، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کا دوسرا، افغانستان کے راشد خان 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ۔جنوبی افریقا کے اینریخ نوکیا چوتھے ، افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹونٹی ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں البتہ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں