ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارت اور جنوبی افریقہ کی فائنل میں رسائی

ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارت  اور  جنوبی  افریقہ  کی  فائنل  میں  رسائی

پروویڈینس ،ٹرینیڈاڈ(اسپورٹس ڈیسک )بھارت اورجنوبی افریقہ ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے ،پرویڈینس میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بارش رکنے کے بعد جب ٹاس ہوا تو یہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے نام ر ہا۔۔۔

 جس نے بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ ان فارم ریشبھ پنت بھی 4 رنز کے مہمان ٹھہرے ۔ روہت شرما نے 57 جبکہ سوریا کمار یادیو نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں اور بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں 171 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ،جواب میں انگلش ٹیم 16.4اوورزمیں 103رنزبناکرپویلین لوٹ گئی ۔قبل ازیں ٹرینیڈاذ کے برائن لاراسٹیڈم میں پہلے سیمی فائنل میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 11.5 اوورز میں صرف 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عظمت اللہ عمر زئی واحد بیٹسمین تھے جو ڈبل فیگر میں داخل ہوئے انہوں نے 10 رنز بنائے جبکہ تین کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور مارکو جینسن نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جنوبی افریقہ نے ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ کوئنٹن ڈی کوک واحد بیٹر تھے جو 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرام 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ فائنل کل شام ساڑھے 7بجے کھیلاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں