شکست کے ساتھ افغان ٹیم کے نام منفی ریکارڈ بھی درج

 شکست کے ساتھ افغان ٹیم کے نام منفی ریکارڈ بھی درج

ٹرینیڈاڈ(سپورٹس ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے ساتھ ہی افغانستان کی ٹیم کے نام ایک منفی ریکارڈ بھی درج ہو گیا۔

افغانستان کی ٹیم عالمی کرکٹ کی واحد ٹیم ہے جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں 71 گیندوں کی مختصر اننگز ہی کھیل پائی اور اس اننگز میں افغانستان کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکا۔میگا ایونٹ میں اس سے قبل بھی مختصر اننگز کے منفی ریکارڈز بن چکے ہیں، مگر وہ ریکارڈز راؤنڈ میچز تک ہی محدود تھے ، سیمی فائنلز میں مختصر ترین اننگز کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔2014 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ٹیم نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو صرف 63 گیندیں ہی کھیلنے دی تھی۔ 2021کے ایونٹ میں سری لنکا کی ٹیم ہی کے خلاف نیدرلینڈز کی پوری ٹیم صرف 60گیندیں ہی کھیل پائی تھی جبکہ اسی ایونٹ میں سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم بھی افغانستان کے خلاف 62گیندوں کی مہمان ثابت ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں