بھارتی ٹیم کو سہولیات دینے پر مائیکل وان آئی سی سی سے ناراض

بھارتی ٹیم کو سہولیات دینے پر مائیکل وان آئی سی سی سے ناراض

لندن (سپورٹس ڈیسک )سابق انگلش کرکٹ ٹیم کے مائیکل وان نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارت کو آئی سی سی کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے پر لب کشائی کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر نے لکھا کہ افغانستان نے پیر کی رات سینٹ ونسنٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، منگل کو انکی فلائٹ 4 گھنٹے تاخیر سے پہنچی اور پھر انہیں پریکٹس کیلئے وقت بھی نہیں دیا گیا، پورے ٹورنامنٹ میں آئی سی سی نے ہندوستانی ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا۔ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا سیمی فائنل گیانا میں ہونا چاہیے تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں