دا ڈار ایشیاء کپ میں بھارت کو ہرانے کیلئے پُر امید

دا ڈار ایشیاء کپ میں بھارت کو ہرانے کیلئے پُر امید

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ویمن ایشیاء کپ میں پہلا میچ ہی بھارت کے خلاف ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف تمام کھلاڑی جذباتی ہو کر کھیلتے ہیں، بھارت کو ہرا چکے ہیں اس بار بھی ایشیاء کپ کا آغاز کامیابی سے کرینگی ،چاہتی ہوں میری کپتانی میں ایشیاء کپ یا ورلڈ کپ ٹرافی جیتیں، سپن، فاسٹ بولر اور بیٹنگ کے الگ الگ کوچز ہیں جس کا فائدہ ہو گا۔ مراعات بڑھتی ہیں تو اعتماد ملتا ہے ، پاکستان میں ویمن کرکٹ کو اور اوپر جانے میں وقت لگے گا۔ وہ وقت بھی دیکھا جب کرکٹ میں لڑکیاں نہیں تھیں، اب لڑکیاں آ رہی ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں