پاکستانی شوٹرز کشمالہ ،جی ایم بشیراور گلفام پیرس اولمپکس کیلئے مکمل تیار

 پاکستانی شوٹرز کشمالہ ،جی ایم بشیراور  گلفام پیرس اولمپکس کیلئے مکمل تیار

پیرس (سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس کیلئے پاکستان کے تینوں شوٹرز نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ۔لاہور میں کیمپ کے دوران کشمالہ طلعت، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف کو روس سے تعلق رکھنے والے کوچ کی خدمات حاصل تھیں۔ شوٹرز کا کہنا ہے۔۔

 کہ غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں بھرپورٹریننگ کی ہے ، ٹارگٹ پر نشانے لگائے ہیں اور اب اگلا ٹارگٹ میڈلز کا حصول ہے ۔کشمالہ طلعت تین ایونٹس میں حصہ لیں گی، وہ 10 میٹر ائیر پسٹل ،10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ اور 25 میٹر سپورٹ پسٹل میں ایکشن میں ہوں گی۔جی ایم بشیر 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں مہارت کا مظاہرہ کریں گے ۔ گلفام جوزف 10 میٹر ائیر پسٹل میں ایکشن میں ہوں گے جبکہ کشمالہ طلعت کے ساتھ مکسڈ ایونٹ میں بھی حصہ لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں