ٹونی ہیمنگ پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر بن گئے ،آج لاہور آمد

ٹونی ہیمنگ پی سی بی کے ہیڈ کیوریٹر بن گئے ،آج لاہور آمد

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹونی ہیمنگ کو 2 سال کے معاہدے کے تحت ہیڈ کیوریٹر مقرر کر دیا، ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے آج لاہور پہنچیں گے ۔

 ہیڈ کیوریٹر بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 5 ٹیسٹ میچز کے لئے پچز تیار کریں گے ، بنگلہ دیش کے خلاف اگست اور ستمبر میں 2 ٹیسٹ جبکہ انگلینڈ کے خلاف اکتوبر میں 3 ٹیسٹ کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹونی ہیمنگ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی پچز کی تیاریوں کی بھی نگرانی کریں گے ۔ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ تقریبا 4دہائیوں کے تجربے کے ساتھ انتہائی قابل احترام کیوریٹر ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے مختلف مشہور گراؤنڈز میلبورن، پرتھ اور تسمانیہ کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں بھی کام کیا ہے ۔ وہ دبئی میں 2007 سے 2017 تک آئی سی سی کے ہیڈ کیوریٹر رہے ، اس دوران انہوں نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پچ تیار ہونے کی بھی نگرانی کی تھی، وہ 2009 اور 2019 کے درمیان پاکستان کے ہوم وینیوز میں سے ایک تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں