پیرس اولمپکس میں حجاب پر پابندی، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید

پیرس اولمپکس میں حجاب پر پابندی، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید

پیرس(سپورٹس ڈیسک )ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانس پر الزام لگایا ہے کہ پیرس سمر اولمپک گیمز میں خواتین ایتھلیٹ کیلئے سکارف پہننے پر پابندی کا نفاذ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندی سے متعلق منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ میں ایمنسٹی نے فرانس کے امتیازی قانون کو چیلنج نہ کرتے ہوئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی پر بھی کمزوری کا الزام لگایا ہے ۔یورپ میں ایمنسٹی کی خواتین حقوق کی محقق اینا بلس نے کہا ہے اولمپک و پیرا اولمپک گیمز میں فرانسیسی ایتھلیٹس پر کھیلوں کے دوران حجاب پر پابندی لگانا ان دعوؤں کا مذاق ہے جس میں کہا گیا ہے پیرس 2024 پہلا صنفی مساوی اولمپکس ہے ، جب کہ یہ پابندی نسل پرستانہ صنفی امتیاز ظاہر کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں