اولمپکس میں شکست، خاتون تیراک نے 20سال کی عمر میں ہی ریٹائرمنٹ لے لی

اولمپکس میں شکست، خاتون تیراک نے  20سال کی عمر میں ہی ریٹائرمنٹ لے لی

پیرس(سپورٹس ڈیسک )پیراگوئے کی تیراک لوانا الونسو نے پیرس اولمپکس 2024ء میں شکست کے بعد 20 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لوانا الونسو نے خواتین کی 100 میٹر بٹر فلائی ریس میں چھٹی پوزیشن حاصل کی تھی۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جہاں ان کے 3 لاکھ 9 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لوانا الونسو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے تیراکی سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے ، میں پیراگوئے کے لوگوں سے معذرت خواہ ہوں، میں اولمپک گیمز میں اپنے کیریئر کے اختتام پر خوش ہوں، میں طویل عرصے سے تیراکی کر رہی تھی اور یہ میری آخری ریس تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں