بھارت کو برانز میڈل جتوانے والی شوٹر کے کوچ تنخواہ سے محروم

بھارت کو برانز میڈل جتوانے  والی شوٹر کے کوچ تنخواہ سے محروم

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپکس میں بھارت کو ابتک واحد میڈل جتوانے والی مانو بھاکر کے کوچ جسپال رانا 3 سالوں سے تنخواہ سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں میں ہندوستان کو برانز میڈل جتوانے والی مانو بھاکر کے کوچ جسپال رانا نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ایونٹ کے بعد وطن واپس لوٹ کر نوکری تلاش کروں گا اور نئے سرے سے آغاز کروں گا، مجھے نوکری کی تلاش ہے اور 3 برسوں سے تنخواہ نہیں ملی لیکن میں بہت خوش ہوں کہ مانو بھاکر نے میڈل جیتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں