پاک بنگلہ دیش دوسراٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا

پاک بنگلہ دیش دوسراٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے ۔۔

کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے باعث نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ جو (30 اگست سے 3 ستمبر) تک کھیلا جائے گا، اس میچ شائقین اپنی ہوم ٹیم کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے ۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کی میزبانی سے قاصر ہیں اور انتہائی اقدام اٹھانا پڑرہا ہے ، شائقین کی قدر کرتے ہیں تاہم انکی صحت اور حفاظت اہم ہے ۔دوسری جانب بورڈ نے کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت بھی معطل کردی ہے جبکہ جن افراد نے ٹکٹس خرید لیے ہیں انہیں رقم واپس کردی جائے گی۔پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی اور اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں کیونکہ سال 1996 کے بعد پہلا ایونٹ ہے جسکی میزبانی پاکستان کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں