باکسر ایمان خلیف کا ایلون مسک اور جے کے رولنگ کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ

باکسر ایمان خلیف کا ایلون مسک اور جے  کے رولنگ کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک )الجزائر سے تعلق رکھنے والی باکسر ایمان خلیف نے اولمپک میں کامیابی کے بعد ایلون مسک اور برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمان خلیف نے فرانسیسی حکام کو آن لائن ہراسانی کی شکایت درج کروائی ہے ، جس میں انہوں نے جے کے رولنگ اور ایلون مسک کو نامزد کیا ہے ۔ پیرس میں مقیم اٹارنی نبیل بودی نے تصدیق کی ہے کہ ایتھلیٹ نے آن لائن ہراسانی کا یہ مقدمہ جمعے کو درج کروایا ہے ، پیرس اولمپکس میں عالمی رہنماؤں اور مشہور شخصیات نے ایمان خلیف کی اہلیت اور جنس پر سوال اٹھایا اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ مرد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں