آئی پی ایل ٹیم کی روہت شرما کو 50 کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش

آئی پی ایل ٹیم کی روہت شرما کو 50  کروڑ بھارتی روپے کی پیشکش

لاہور (سپورٹس ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس نے بھارتی ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج اوپنر روہت شرما کو 50 کروڑ بھارتی روپے کی کھلی پیشکش کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے آکشن بہت بڑے ہونگے اور عام طور پر جب آئی پی ایل میں میگا آکشن ہوتی ہے تو پوری ٹیم ہی تبدیل ہو جاتی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بار بھی آکشن کے لیے سب کی نظریں ممبئی انڈینز پر ہیں جس میں بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فاتح کپتان روہت شرما، سٹار آل راؤنڈر ہادرک پانڈیا اور فاسٹ جسپریت بمرا شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں