ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جس میں کوہلی کو ساتھی کرکٹر شبمن گل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اور ان کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے دیکھا گیا۔ کوہلی جعلی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ میں شبمن گل کو کافی قریب سے دیکھ رہا ہوں، وہ باصلاحیت ہے ، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن اچھا کرکٹر بننے اور لیجنڈ بننے میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے ۔ گل کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اگلا کوہلی ہے ، میں یہ واضح کردوں کہ دنیا میں صرف ایک ہی ویرات کوہلی ہے ، میں نے مشکل ترین بولرز کا سامنا کیا ہے۔انتہائی مشکل حالات میں پرفارمنس دی ہیں اور میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے یہ کر رہا ہوں۔یہ ویڈیو 27 اگست کو ایکس پر شیئر کی گئی تھی، جسے اب تک اس پلیٹ فارم پر 3 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں