ویسٹ انڈیز کے بولر شینن گیبریل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

 ویسٹ انڈیز کے بولر شینن گیبریل کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)12 سال تک ملک کی نمائندگی کرنیوالے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شینن گیبریل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

گیبریل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا اورلکھا کہ کرکٹ جیسے پیارے کھیل کو اعلیٰ سطح پر کھیل کر مجھے بے حد خوشی ملی ہے ، لیکن جیسا کہ کہاوت ہے ، تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ہوتا ہے ، تو میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ انہوں نے ساتھ ہی ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ 36 سالہ شینن گیبریل نے 59 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 202 وکٹیں حاصل کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں