مینزکیریبین پریمیئر لیگ کا بارہواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، 6ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی

مینزکیریبین پریمیئر لیگ کا بارہواں ایڈیشن آج سے شروع ہوگا، 6ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی

جمیکا (سپورٹس ڈیسک )مینز کیریبین پریمیئر لیگ کا بارہواں ایڈیشن آج سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

ایم سی پی ایل میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو9وکٹوں سے شکست دیکر لیگ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا ۔لیگ میں 6ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں