سیاسی پناہ ، پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں کا پاسپورٹ کینسل کرانے کیلئے وزارتِ داخلہ سے رابطہ

سیاسی پناہ ، پی ایچ ایف کا کھلاڑیوں  کا پاسپورٹ کینسل کرانے کیلئے  وزارتِ داخلہ سے رابطہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ہاکی کھلاڑیوں کا بیرون ملک سیاسی پناہ کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 3 کھلاڑیوں اور فزیو کا پاسپورٹ کینسل کرانے کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیا۔

تین کھلاڑیوں میں مرتضیٰ یعقوب،عبدالرحمٰن جونیئر، احتشام اسلم اور فزیو ڈاکٹر وقاص شامل ہیں، رانا مجاہد نے کہا کہ وزارت داخلہ کو خط لکھ کر پاسپورٹ کینسل کرانے کی درخواست کرینگے ، کھلاڑیوں کے ڈیپارٹمنٹس سے بھی رابطہ کیا ہے ۔دوسری جانب ہاکی پلیئر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواست دی نہ لینا چا ہتے ہیں، بیرون ملک جانا ہوتا تو یہ کام پہلے بھی کرسکتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں