پی سی بی ریجنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کراچی ریجن آج سے شروع
کراچی(اسپورٹس ڈیسک )پی سی بی ریجنل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ(کراچی ریجن ) آج سے شروع ہوگا۔۔۔
جس میں سات زونز کی سات وہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جو کہ زونز میں منعقد کردہ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح رہی ہیں جس میں زون ایک کی ایئر پورٹ جیمخانہ ،زون دوداد اسپورٹس، زون تین محمد حسین کرکٹ کلب، زون چار فیصل جیمخانہ، زون پانچ بلال فرینڈز کرکٹ کلب، زون چھ پاکستان کرکٹ کلب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 اکتوبر کو کے سی سی اے سٹیڈیم میں کھیلاجائیگا۔