پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد

پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول  کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی زیر نگرانی پنجاب سٹیڈیم میں لاہور یوتھ فیسٹیول کیلئے 100 میٹرگرلزٹرائلزکا انعقاد کیا گیا ۔۔

ٹرائلز میں لاہور کی 28یونیورسٹیز کی گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی ،اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا کہ لاہور یوتھ فیسٹیول کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے ، کھلاڑی ٹرائلز میں جس جوش و جذنہ سے حصہ لے رہی ہیں وہ خوش آئند ہے ،لاہور یوتھ فیسٹیول میں 8گیمز کو شامل کیا گیا ہے جس کے فائنل مقابلے 8سے 10نومبر تک فورٹس سٹیڈیم میں ہوں گے ،جیتنے والے کھلاڑیوں کو80لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں